Urdu
پاکستان تازہ ترین

عدالت عظمی میں اپنا پارٹی مؤقف پیش کیا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدالت عظمی نے روسٹرم پر بلایا اور میں نے اپنا پارٹی مؤقف پیش کیا جو لوگ چور دروازے سے راہ فرار اختیار کرنا چاہ رہے ہیں وہ نہیں ہوسکتا، شہباز گل نے عدالت سے درخواست کی کہ قاسم سوری والے معاملے پر نظرثانی کریں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نیب ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت کے موقع پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے نیب قوانین میں ترمیم کو چیلنج کیا ہے اور اپنے دلائل سپریم کورٹ کے سامنے پیش کئے جو لوگ چور دروازے سے راہ فرار اختیار کرنا چاہ رہے ہیں وہ نہیں ہو سکا بہت ساری اہم شخصیات کیسز ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے چھپایا گیا سائفرملک کے اعلیٰ مقتدر لوگوں کے پاس تھا۔ شاہ محمود کو مراسلے کا پتا چلا تو کہا مجھ سے شیئر کیوں نہیں کیا گیا، مراسلے کا کیس سپریم کورٹ میں آیا ہے، انصاف کے منتظر ہیں۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ نیب قانون سے1100ارب کے کیس ختم ہو جائیں گے اگر عدالت سمجھتی ہے پارلیمنٹ میں بنے قانون کوریورس نہیں کیا جا سکتا تو عدالت سے درخواست ہے قاسم سوری والے معاملے پرنظرثانی کریں، دوسرا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں ہی ہوا تھا۔

Related posts

قدرت نے عمران اور اسکے حامیوں کو کل بے نقاب کردیا، مریم نواز

Rauf ansari

ادارے نیوٹرل نہیں رہیں گے تو عمران خان جیسی پارٹی کیسے جیتے گی، بلاول بھٹو

Zaib Ullah Khan

عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment