Urdu
پاکستان تازہ ترین

کسی ممبر کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے نہیں روکیں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نمبرز پورے کرنے کیلئے ضمیر فروشی پر اتر چکی ہے،،بلاول کی بہت سی باتوں پر ہنسی آتی ہے،وہ خدا کیلئے بڑے ہوجائیں۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم تصادم نہیں چاہتے، کسی ممبر کو ووٹ کاحق استعمال کرنے سے نہیں روکیں گے عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقے سے کریں گے،نمبرز پورے کرنے کی ذمہ داری اپوزیشن کی ہے جو ضمیر فروشی پر اتر چکی ہے، وزیر خارجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کیلئے رہنمائی چاہتے ہیں،یہ بھی رہنمائی لیں گے کہ کیا یہ ممبران تاحیات نااہل ہوں گے اگر وہ تاحیات نا اہل ہو سکتے ہیں تو انہیں یہ قدم اٹھانے سے پہلے سوچنا چاہیے،بلاول کی بہت سی باتوں پر ھنسی آتی ہے، وقت کےساتھ ساتھ سیکھ جائیں گے،بلاول خدا کیلئے بڑے ہوجائیں۔

اوآئی سی وزرا خارجہ اجلاس کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے وزیرخارجہ وزرا خارجہ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لئے آج پاکستان پہنچیں گے،بیشتر وزرائے خارجہ آج پہنچیں گے۔وزیراعظم عمران خان اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے جلاس میں امہ کو درپیش سلگتے ہوئے ایشوز اور سو سے زائد قراردادیں زیر بحث آئیں گی۔وزرائے خارجہ 23 مارچ کو نیشنل ڈے پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

Related posts

سندھ میں اومی کرون کا پھیلاؤ، کاروباری اوقات محدود کرنے پر غور

Hassam alam

حساس ادارے کے افسرپر تشدد، نون لیگی رہنما گرفتار

Rauf ansari

الیکٹرونک ووٹنگ پر الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے، شبلی فراز

Rauf ansari

Leave a Comment