Urdu
ابتک اسپیشل

شاہ رکن الدین عالم سہروردی کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

ملتان میں عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردی رحمۃ اللہ علیہ کے 708 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے، سجادہ نشین درگاہ عالیہ و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا اور چادر پوشی کی –

برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردی رحمۃ اللہ علیہ کے 708 ویں سالانہ عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ سجادہ نشین درگاہ عالیہ و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا اور چادر پوشی کی اور خصوصی دعا کرائی۔

دربار کے احاطے میں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قیشی کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ میں جو ہوا یہ ہماری دینی اور پیارے نبی کی تعلیماعت کے برعکس ہے۔ ہمارا آئین بھی اقلیتوں کا تحافظ دیتا ہے ایسے واقعات سے ہماریمشکلات میں اضافہ ہوتا ہے اور دنیا کو پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزا ملے گی پھر کسی کی جرت نہیں ہو سکے گی کہ وہ پاکستان کو بدنام کر سکے۔

Related posts

دنیا بھر میں آج کینسر کا عالمی دن منایا جارہا ہے

ibrahim ibrahim

کراچی، گزشتہ روز پیدا ہونے والے چھ جڑواں بچے انتقال کر گئے

Nehal qavi

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے8 ہزار میٹر سے بلند ایک اور چوٹی سر کر لی

Hassam alam

Leave a Comment