Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

شہبازشریف نے احتساب عدالت میں درخواست بریت دائر کر دی

لاہور : رمضان شوگرملزکیس میں حمزہ شہباز کے بعد شہبازشریف نے بھی احتساب عدالت میں درخواست بریت دائر کر دی جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب گواہ نے بیان دیاکہ جن کمپنیوں کا ریکارڈ پیش کیا ان میں شہباز شریف سپانسر رہے نہ ہی انہوں نے کمپنیوں سے کوئی فوائد حاصل کئے۔۔عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست بریت پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پھر بیمار ہوگئے،منی لانڈرنگ،،آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیسز میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے سماعت شروع کی تو وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف پیٹ میں درد کے باعث پیش نہیں ہوسکتے جبکہ حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے حاضری مکمل کروائی جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے تین گواہوں کے بیان پر جرح کی گئی۔ایڈیشنل جوائنٹ رجسٹرار ایس ای سی پی کاشف اسلام نے بتایا کہ جن کمپنیوں کا ریکارڈ پیش کیا۔شہبازشریف انکے کمپنیوں کے سپانسر ریت نہ ہی انہوں نے کمپنیوں سے کوئی فوائد لئے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں درخواست بریت دائر کردی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے سیاسی انتقام کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے،سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے اور اپوزیشن کی آواز کو دبانے کیلئے بے بنیاد ریفرنس میں ملوث کیا گیا۔ درخواست میں لکھا گیا کہ بطور وزیراعلیٰ عوام کے اربوں روپے بچائے جبکہ رمضان شوگر ملز کا ڈائریکٹر اور شئیر ہولڈر نہیں رہا۔۔جائیداد بچوں میں تقسیم کردی جبکہ نیب ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا لہذا عدالت ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردئیے جبکہ وکلا سے حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے۔دوسری جانب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائر اعتراضات پر سماعت بھی ملتوی کردی۔

Related posts

موٹر وے پر 50 کی چیز 100روپے میں فروخت، پی اے سی کا چیف سیکرٹریز کو خط لکھنے کا فیصلہ

Hassam alam

ہم چاہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس بھیک مانگنےنہ جائیں

Hassam alam

آسکر ایوارڈز 2022 کی نامزدگیوں کا اعلان ہوگیا

Hassam alam

Leave a Comment