Urdu
پاکستان تازہ ترین

غداری کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے لائے جائیں،شہباز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بڑا مطالبہ کردیاکہا کہ اگر ہم نے غداری کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے لائے جائیں۔ نیشل سیکورٹی کمیٹی کہ دستخط کردہ منٹس پبلک کیے جائیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم میں سے کسی نے کسی خارجہ طاقت کو دعوت نہیں دی ہم میں سے کسی نے جرم نہیں کیا ، اس معاملے کا اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کرتا ہوں اگر ہم نے غداری کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے لائیں، عدالت کے سامنے یہ ثبوت لائیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ میں نے کبھی اتنے صاف الفاظ میں بات نہیں کی، اب عدالت سے بھی گزارش کرتا ہوں، اپنے وکلا کے ذریعے یہ مطالبہ رکھیں گے کہ براہ کرم اس بات کا جائزہ لیں اور فورم بنادیں جس میں بات سامنے آجائے۔وقت آگیا ہےکہ فوج کے سپہ سالار جن کی بے شمار قربانیاں ہیں وہ اس بات کا عندیہ دیں کہ کیا قومی سلامتی کمیٹی میں جومنٹس پاس ہوئے جس میں بین الاقوامی سازش اور اپوزیشن کا رول ہے تو اسے سامنے لائیں، کیا وہ منٹس انہوں نے سائن کیے؟ دیکھیں کیا اس میں اسٹیبلشمنٹ کی منظوری ہے؟

مسلم لیگ نون کے صدر نے کہا کہ ہم ساڑھے تین سال سے کہ رہے ہیں کہ یہ حکومت اور وزیراعظم جعلی ہے،ہم نے جب آئینی و قانونی طور پرعدم اعتماد کی تحریک پیش کی تو اس کے بعد غداری کے نعرے لگ گئے۔ ایک سوال ک جواب میں انہوں نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کے لیے عارف علوی کا کوئی خط نہیں ملا، عارف علوی اور عمران نیازی آئین شکنی کے مرتکب ہیں، پہلے اس کا فیصلہ ہوگا باقی باتیں بعد میں ہوں گی۔

Related posts

فیٹف آج اجلاس کے اختتام کے بعد عوامی بیان جاری کرے گا

ibrahim ibrahim

شب معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

Zaib Ullah Khan

قومی اداروں کو اونے پونے فروخت نہیں ہونے دیں گے، امیر جماعت اسلامی

Nehal qavi

Leave a Comment