Urdu
پاکستان تازہ ترین

عوام ووٹ کی طاقت سے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیں،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے تقسیم، نفرت اور انتشار کی سیاست کو مسترد کریں۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک فرد کی انا اور نااہلی اور طرز سیاست نے پاکستانی معاشرے کی خوبصورتی کو برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے عوام کے انتخاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ووٹ دیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں پنجاب کو بدترین طرز حکمرانی کی مثال بنا دیا گیا۔ شہری اور طلباء مفت ادویات اور وظائف سے محروم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکریوں، پوسٹنگ اور تبادلوں کی کھلی فروخت ہو رہی ہے۔ شہری سہولیات درہم برہم تھیں اور لاقانونیت اپنے عروج پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی خراب حالت صوبے کے عوام کی توہین سے کم نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی کے چار سالہ سیاہ دور میں تبدیلی کے نام پر کرپشن، نااہلی، معاشی تباہی اور مافیا کی سرپرستی کے بارے میں ضرور سوچیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان اپنے مقصد سے ہٹ گیا اور آپ اپنے ووٹ کے ذریعے اس کا اظہار کر سکتے ہیں۔

Related posts

عثمان بزدار کاچینی کے نرخ میں استحکام لانے کے لئے موثر اقدامات کا حکم

Hassaan Akif

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش

ibrahim ibrahim

کسی ملک پر کرپٹ لیڈر سے بڑا اور کوئی عذاب نہیں ہوسکتا، وزیراعظم

Hassam alam

Leave a Comment