Urdu
پاکستان تازہ ترین

مجھ پر فرد جرم عائد کروانے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا گیا، شہباز شریف

لاہور : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کا ارادہ تھا کہ آج مجھ پر فرد جرم عائد کروائیں گے۔اس لئے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا گیا،حمزہ شہباز بولے پاکستان کی ترقی اور کرپشن کا نعرہ زمین میں دفن ہوچکا۔وزرا عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں،خدا کی لاٹھی چلی تو ان نو رتنوں کو حساب دینا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کی تاریخ تبدیلی ہونے کی وجہ بتا دی۔احتساب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس میری وجہ سے ملتوی کیا گیا کیونکہ فرد جرم کی تاریخ اٹھارہ فروری تھی۔عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست خارج کی تو انہوں نے اسمبلی سیشن کی تاریخ تبدیل کردی۔

حمزہ شہباز بھی حکومت پر خوب بھڑکےبولے کہ چار سال بعد سب کو یقین آگیا کہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص جھوٹا اور نکما ہے،آج قوم کا نعرہ ہے کہ اس جھوٹے نیازی سے ہماری جان چھڑوائی جائے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف سو سے زائد پیشیاں بھگت چکے، کھودا پہاڑ اور چیونٹی بھی نہیں نکلی، نورتن کہتے ہیں یہ سب سے مشہور وزیراعظم ہیں اب عوام کی عدالت میں عمران خان کا کیس چلے گا، ہم اسے بھاگنے نہیں دیں گے۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پرانے پاکستانی کی ترقی کو دفن کردیا۔۔ہم نے عدالتوں اور صعوبت خانوں کا سامنا کیا مگر نواز شریف ور شہبازشریف سمیت کسی لیگی رہنما کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

Related posts

کورونا کی صورتحال بہتر، شرح دو فیصد پر آگئی

ibrahim ibrahim

بجلی بنانے کیلئے مقامی وسائل کو استعمال کیا جائے،وفاقی کابینہ

ibrahim ibrahim

ہانگ کانگ کو شکست، بھارت سوپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا

Hassam alam

Leave a Comment