Urdu
پاکستان تازہ ترین

قوم کے اربوں روپے بچائے،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کے اربوں روپے بچائے اور برطانیہ میں ہونیوالی تحقیقات میں بھی بے گناہ ثابت ہوئے۔

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں سولہ ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی ۔سماعت کےدوان وزیراعظم شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر کہا کہ سابق وزیراعظم کے کہنے پر برطانیہ کی ٹیم نے تفتیش کی لیکن برطانیہ میں ہونے والی تفتیش میں بھی بے گناہ ثابت ہوا، دوہزارمیں پاکستان آیا تھا،میرے پاس حرام کا پیسا ہوتا تو پاکستان کیوں آتا، میں نے اس قوم کے اربوں روپے بچائے۔

انہوں نے کہا کہ نیب اور این سی اے نے تحقیقات کیں اور این سی اے کی پونے 2 سال کی تحقیقات میں انہیں کچھ بھی نہیں ملا، میں ان کا رشتے دار تو نہیں تھا، پونے 2 سال تحقیقات میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں نکالی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ میں نے کرپشن کی ہوتی تو میں اس عدالت کے سامنے نہ ہوتا۔

Related posts

کراچی میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، کئی اسپتالوں کے وارڈز بھر گئے

Nehal qavi

لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو چیلنج

Rauf ansari

آخری وقت تک مقابلہ کریں گے، اسد عمر

Rauf ansari

Leave a Comment