Urdu
پاکستان تازہ ترین

سیاسی جماعتوں نےتحریک عدم اعتمادکی طرف بڑھنےکافیصلہ کیاہے،شہباز شریف

لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،حمزہ شہباز طبیعت میں ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے،حمزہ شہباز کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست دائردائر کی گئی

شہباز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگومیں کہاپنجاب کی ترقی کے لیے دس سال میں تین ہزار تین سو ارب روپے عوام کی خدمت کے لیے خرچ کیے،غریب قوم کی ایک ایک پائی بچائی ہے،کوئی غبن کیا ہو تو مجھے قبر سے نکال کر تختہ دار پر لٹکا دیا جائے۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےکہا صاف پانی کمپنی کا ٹھیکہ لینے والوں کو نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا،لوگوں کو کہا گیا کہ شہباز شریف کے خلاف بیان دے دو تو چھوڑ دیں گے، سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیاہے کہ سب تحریک عدم اعتمادکے لیے بڑھیں گے،پارٹی لیڈر نواز شریف ہیں وہ جو حکم دیں گے میں وہ کروں گا۔

Related posts

بی جے پی رہنما کی گستا خانہ بیان پر وزیراعظم کی شدید مذمت

Zaib Ullah Khan

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ibrahim ibrahim

پیپلزپارٹی سندھ کے لئے سیکورٹی رسک ہے،مصطفی کمال

ibrahim ibrahim

Leave a Comment