Urdu
پاکستان تازہ ترین

پیر کو غیر آئینی عمل ہوا تو ہر قانونی آئینی اور سیاسی حربہ استعمال کریں گے،اپوزیشن

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرکے زیادتی اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کہ وزیر اعظم مقابلے سے بھاگ رہے لیکن ہم بھاگنے نہیں دیں گے۔

پارلیمینٹ ہاوس کے دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باہر شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے کارکن کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میں پوائنٹ آف دی آرڈر کے لیے کھڑا ہو لیکن اسپیکر نے میری طرف دیکھنا بھی گوارا نہ کیا۔ پیر کو غیر آئینی عمل ہوا تو ہر قانونی آئینی اور سیاسی حربہ استعمال کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس کے دوران ہم نے احتجاج اور لانگ مارچ ملتوی کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم مقابلے سے بھاگ رہے ہیں اور کیا اس طرح کوئی کپتان پچ چھوڑ کر بھاگتا ہے؟ لیکن ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کے آلہ کار بن کے سیشن سے بھاگے ہیں اور انہوں نے خوف میں پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا لیکن ہم جمہوریت سے انتقام لیں گے۔آج فاتحہ خوانی کے بہانے اجلاس ملتوی کر دیا گیا لیکن عدم اعتماد ہمارا جمہوری ہتھیار بننے والا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اسعد محمود نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو چاہیے تھا کہ وہ 22 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے لیکن اسپیکر پارٹی وفد میں شامل ہو کر اتحادیوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ اسپیکر کا آج اسمبلی میں کردار وزیر اعظم کے ذاتی ملازم جیسا تھا۔ اسپیکر وزیر اعظم کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ آج حکومت کی پاس اکثریت ہوتی تو حکومت یہ نہ کرتی اور حکومت نے ایسا کچھ نہیں چھوڑا جس میں آئین کی پامالی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔

Related posts

کراچی میں آج بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری

ibrahim ibrahim

افغانستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کمیرا اجلاس جلد بلایا جائے گا

ibrahim ibrahim

اکبر ناصر خان نئےآئی جی اسلام آباد تعینات

ibrahim ibrahim

Leave a Comment