تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل گرفتار

مظفر گڑھ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کو گرفتار کر لیا۔ مظفر گڑھ کی فیکٹری میں موجود پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری جیسی وردی والے پرائیویٹ مسلح سیکیورٹی گارڈز کی موجودگی کی اطلاع پر پنجاب پولیس نے ایکشن لیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں کو واپس بھیجنے کے لیے آ ئے ہیں۔ شہباز گِل سے پولیس اہلکار کافی دیر تک بات کرتے رہے تاہم کافی دیر بعد بحث و تکرار کے بعد شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا۔

شہباز گِل کا موقف ہے کہ مجھے بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس ایف سی کے کوئی گارڈز نہیں جو وکلاء مشورہ دیں گے وہی لائحہ عمل اختیار کروں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More