Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شہباز گل ضمانت کیس، تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا آخری موقع

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس میں گرفتار رہنما تحریک انصاف شہباز گل کی درخواست ضمانت میں ریکارڈ اور تفتیشی افسر کی پیشی کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طارق سپرا نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری سے متعلق کیس پر سماعت کی ۔سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور شہباز گل کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے کہاکہ ریکارڈ ابھی موجود نہیں ہے جبکہ تفتیشی افسر بھی کراچی میں ہے۔ پولیس حکام نے عدالت کو بتایاکہ تفتیشی افسر سے رابطہ ہوا تھا لیکن ابھی وہ پہنچا نہیں ہے۔

عدالت نے کہاکہ تفتیشی سے رابطہ کریں اور پھر عدالت کو بتائیں،جس پر پولیس حکام نے عدالت کو بتایاکہ تفتیشی کا فون اب بند ہے رابطہ نہیں ہو رہا، ہم ابھی عدالتی حکم کے مطابق پھر معلوم کر کے بتا دیتے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی ریکارڈ پیش ہو بھی جائے تو وہ ریکارڈ دیکھے بغیر دلائل نہیں دے سکتے۔ میری بھی ابھی تیاری نہیں ہے۔ پیر کو سماعت رکھ لیں ہم پیش ہو جائیں گے۔

اس موقع پر شہباز گل کے وکلا نے کہاکہ بہت زیادتی کی بات ہے کہ پولیس مسلسل تاخیر کر رہی ہے۔ جس پر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طارق محمود سپرا بولے؛ پولیس کو پھر آخری موقع دے دیتے ہیں۔ عدالت نے سماعت تیس ستمبر تک ملتوی کردی۔

Related posts

اقوام متحدہ کا افغانستان میں منشیات کی پیداوارمیں اضافے پراظہار تشویش

Rauf ansari

مولانا اور شہباز کی عمران خان کو زبان قابو میں رکھنے کی تنبیہ

Rauf ansari

ملک میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی

Hassam alam

Leave a Comment