شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈکا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔
بغاوت کے مقدمہ میں شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کے مزید دو دن جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ، آئی جی اورایس ایس پی اسلام آباد، ایس ایچ او کوہسار اور مدعی مقدمہ درخواست میں فریق ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز گل کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
