Urdu
پاکستان تازہ ترین

پیٹرولیم کی قیمتوں میں میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا،شہبازشریف

گوادر: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا،ہمارے پاس پٹرول کی قیمت بڑھانے کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، ایک ہفتے تک پوری کوشش کی کہ عوام پراضافی بوجھ نہ ڈالیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب کو سخت اقدامات قبول کرنے ہوں گے، سب کوکارخیرمیں حصہ ڈالناہوگا، سادگی اختیارکرنی ہوگی۔

گوادر میں ایسٹ بےایکسپریس وے منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیرعظم کا کہنا تھا کہ ابھی تک گوادرایئرپورٹ مکمل نہیں ہوسکا حالانکہ اس منصوبہ کو اب تک مکمل ہوجانا چاہئے تھا، گوادر ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد دو ہزار سترہ میں رکھا گیا تھا مگر تاحال تعمیر کے مراحل طے کررہا ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ابھی تک گوادر کے عوام کےلیے پینے کا پانی مہیا نہیں کیا جاسکا، احسن اقبال کو کہاہےکہ متعلقہ وزراءکے ساتھ ميٹنگ کريں،گوادرميں ڈی سيلينيشن پلانٹ لگانے کيلئےعملی اقدامات اٹھائيں گے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گوادر میں ڈی سيلينيشن پلانٹ لگانے ميں کوئی تاخير نہيں ہونی چاہئے،مزید کہا کہ اگر گوادر کےلیے ايران سے بجلي لاسکے تو خوشی ہوگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادرکی تعمیروترقی میں وزیراعلیٰ بلوچستان کااہم کردارہے، چین کے تعاون سے گوادر میں بتیس سوگھرانوں کیلئے سولرپینل مہیا کئے جارہے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پٹرول کی قیمت بڑھانے کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، ایک ہفتے تک پوری کوشش کی کہ عوام پراضافی بوجھ نہ ڈالیں، دل پر پتھ رکھ پر پٹرول کی قیمت میں دوبارہ اضافہ کرنا پڑا۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سب کو سخت اقدامات قبول کرنے ہوں گے، سب کوکارخیرمیں حصہ ڈالناہوگا، سادگی اختیارکرنی ہوگی۔

Related posts

تائیوان کا دارالحکومت تائی پے 6اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

Rauf ansari

نوازشریف کی وجہ سے عمران خان کو منصوبوں پر تختی لگانے کا موقع ملا، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

وزیر خارجہ کی مشہد میں حضرت امام رضاؑ کے روضہ پر حاضری

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment