Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

منی لانڈرنگ کیس:شہباز،حمزہ سمیت تمام ملزمان دوبارہ طلب

لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے تین گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی۔ عدالت نے شہباز شریف،حمزہ شہباز سمیت تمام ملزموں کو انیس نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔ عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواستوں پر وکلا کو دلائل کیلئے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز سمیت ریفرنس کے دیگر ملزمان احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف اسمبلی اجلاس کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوسکتے لہذا انکی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے جبکہ حمزہ شہباز نے استدعا کی کہ شیخوپورہ میں ایک جنازے میں شرکت کیلئے جانے کی اجازت دی جائے۔ احتساب عدالت کے جج نسیم احمد وِرک نے استدعا منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو حاضری لگانے کی اجازت دے دی۔

دوران سماعت نیب کے گواہ فیصل بلال نے بتایا کہ شہباز شریف 2008 سے 2013 اور پھر 2018 تک وزیراعلی رہے۔ نصرت شہباز کا پیش کئے گئے ریکارڈ سے کوئی تعلق نہیں۔ عدالت میں تین گواہوں خالد محمود، فیصل بلال، سید طیب زوار بخاری کے بیان پر نصرت شہباز کی حد تک جرح مکمل کی گئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعا کردی جبکہ عدالت نے شہباز شریف،حمزہ شہباز سمیت تمام ملزموں اور دو گواہوں کو انیس نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔ عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائر اعتراضات پر بھی وکلا کو بحث کیلئے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

Related posts

پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، مشیر تجارت رزاق داؤد

Hassam alam

کیٹیگری سی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت

Hassam alam

پی ایس ایل7:آج کراچی کنگز،پشاور زلمی کا مقابلہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment