Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

منی لانڈرنگ کیس: شہباز اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں چار اپریل تک توسیع

لاہور کی اسپیشل سنٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت ملزمان کی عبوری ضمانت میں چار اپریل تک توسیع کردی۔عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وکلا کو عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق معاونت کیلئے طلب کرلیا ہے۔

اسپیشل سنٹرل عدالت لاہور کے جج اعجاز حسن اعوان نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس پر سماعت کی تو وکلا نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جو ملزم پیش نہیں ہوئے انکی ضمانت مسترد کر دیتے ہیں۔عدالتی استفسار پر وکلا نے بتایا کہ حمزہ شہباز باہر پہنچ چکے ہیں۔رش کی وجہ سے اندر آنے میں تاخیر ہو رہی ہے عدالت نے اظہار برہمی کیا کہ باہر تقریر کرنے آئے ہیں یا عدالت پیش ہونے؟اسی دوران سماعت حمزہ شہباز کمرہ عدالت پہنچے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دئیے شہباز شریف اسمبلی کے سیشن سے چھٹی لے سکتے تھےیہ لوگ عدالتوں کا احترام ہی نہیں کرتے۔دوران سماعت شریک ملزم سی ایف او عثمان کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل دئیے کہ چوبیس بینکرز کے بیان کے بعد عدالت کو اس کیس کو دوبارہ جانچنا چاہئیے۔ ہوسکتا ہے کہ ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہو جس پر عدالت نے کہا کہ فرد جرم لگنے دیں تو پتہ چل جائے گا۔فاضل جج نے وکلا کو عدالتی دائرہ اختیار پر معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے ملزموں کی عبوری ضمانت میں چار اپریل تک توسیع کردی۔

Related posts

مریم اورنگزیب کا این ایس سی کے منٹس سامنے لانے کا مطالبہ

Rauf ansari

ثابت شدہ چور دوسروں پر جھوٹےالزامات لگاتا ہے، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

او آئی سی کانفرنس، اسلام آباد میں 3 دن موبائل فون سروس معطل رہے گی

Rauf ansari

Leave a Comment