Urdu
پاکستان تازہ ترین

بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے سخت پریشان ہوں،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ ملک میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے سخت پریشان ہوں اس بحران سےنکلنے کی کوشش کررہے ہیں ،اجلاس میں وفاقی وزیرپاورڈویژن خرم دستگیر اور سیکریٹری پاور سے کابینہ ارکان نے سخت سوالات کئے ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی وزیراعظم شہباز شریف بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے سخت پریشان کابینہ ارکان کو بتایا کہ اس بحران سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ اراکین طویل لوڈ شیڈنگ پر برس پڑے۔ وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر اور سیکرٹری پاور ڈویژن سے تندو تیز سوالات کئے گئے کابینہ ارکان کا موقف تھا کہ عوام طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر غصہ ہے ان کا سامنا کیسے کریں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پاورڈویژن خرم دستگیر نے لوڈ شیڈنگ کا سارا ملبہ عمران خان کی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ بجلی موجود ہے مگر ادائگیاں نہ ہونے اور پاورپلانٹس بند ہونے سے بحران پیدا ہوا ہے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ ارکان سے مخاطب ہوئے اورکہا کہ میں خود بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سےپریشان ہوں جلد اس بحران پر قابوپالیں گے۔

Related posts

پیپلز پارٹی کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر پر رکھی تھی، راجہ پرویز اشرف

Hassaan Akif

سینئر سیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ibrahim ibrahim

آئین کا تحفظ ہمارا فرض ہے، چیف جسٹس

Rauf ansari

Leave a Comment