Urdu
پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ سے اسلام آباد ائیر پورٹ تک میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ کہ میرے تیز کام کرنے سے سابق وزیراعظم کو گھبراہٹ ہوگی لیکن عوامی گھبراہٹ ختم ہوچکی۔

پشاور موڑ سے اسلام آباد ائیر پورٹ تک میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چار سال جس منصوبے پر موت کی کیفیت طاری تھی اس کا 4 دن میں افتتاح کیا، اس منصوبے سے روزانہ ہزاروں مسافر مستفید ہوں گےسابق حکمرانوں کو اگر عوام کا احساس ہوتا تو یہ منصوبہ 4 سال تو کیا 4 گھنٹے تاخیر کا شکار نہ ہوتا۔بد قسمتی سےنون لیگ کی حکومت بدلنے پر یہ منصوبہ بھی بد ترین تاخیر کا شکار ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم ہیلی کاپٹر پر 55 روپے فی کلومیٹر پر آتے جاتے تھے اور وزراء کے پاس بلٹ پروف اور آرام دہ گاڑیاں تھیں، انہیں اس سے کیا غرض تھی کہ غریبوں نے اپنے بچوں کو اسکول لیکر جانا ہے، ماں باپ کو اسپتال لیکر جانا ہے یا محنت مزدوری کے لیے جانا ہے۔تحریک انصاف کے دور میں قرض سے کام چلایا گیا،،حالات ایسے ہیں کہ قومی خزانےکے 100 روپے بھی ضائع نہیں کرسکتے۔بدقسمتی سے پی ٹی آٗئی دور میں دفاع کے لئے بھی قرض لیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیلوں نے لاہور میٹرو کا منصوبہ ایک سال سے زیادہ تعطل کا شکار کروایالیکن ججز نے منصوبے کو قریب سے دیکھا تو اسے کلین چٹ دی۔انہوں نے کہا کہ میرے وزیراعظم بننے سے سابق وزیراعظم کو گھبراہٹ تو ہو گی لیکن عوام کی گھبراہٹ اب ختم ہو گئی ہے، اب ہم ساری جماعتیں دن رات محنت اور لگن سے عوامی فلاح کے لیے کام کریں گے ۔

Related posts

دوست ممالک نے مصیبت میں پاکستان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا، آرمی چیف

Hassam alam

کراچی:ضمنی انتخاب کی پولنگ ختم، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

ibrahim ibrahim

حکومت کی معاشی پالیسی ہاتھ پھیلاؤ، کشکول اٹھاؤ ہے، سراج الحق

Rauf ansari

Leave a Comment