اسلام آباد: انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں بروقت درآمد سے ملک میں خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سدباب ہوا ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرِ صنعت و پیداوار مرتضیٰ محمود اور سیکٹری امداد اللہ بوسال نے ملاقات کی،وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزیرِ صنعت و پیداوار کا خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پرانڈونیشیاءکا دورہ قابلِ ستائش ہے۔ بروقت درآمد سے ملک میں خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سدباب ہواہے۔ خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔
