Urdu
پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی مون سون بارشوں پر محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی جمعرات سے ملک میں مزید مون سون بارشوں پر وفاق اور صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔ وزیراعظم نے وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرنے پراین ڈی ایم اے کو شاباش بھی دی ۔

شہبازشریف نے جمعرات 14 جولائی سے ملک میں مون سون کی مزید بارشوں پر وفاق اور صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام کے تحفظ کے اقدامات کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے وفاق کی طرف سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرنے پراین ڈی ایم اے کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد، تعاون ، اشتراک عمل اور عوام کی خدمت کا بے لوث جذبہ ہی ہماری قوت اورکامیابی ہے۔وزیراعظم نےصوبائی حکومتوں اور اداروں کو بھی عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

افسران اور عملے کے لئے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، آپ کا جذبہ اور خدمات لائق تحسین ہیں

Related posts

خرم دستگیر کے بیان پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے

Hassam alam

نیب کراچی نے گزشتہ 4 سال کے دوران464 ملزمان کو سزا دلوائی

Rauf ansari

عمران فاروق قتل کیس: مجرمان کی اپیلیں مسترد

Hassam alam

Leave a Comment