Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر اعظم کا جنوبی سندھ میں بارش اورسیلاب سےجانی و مالی نقصان پرافسوس

وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی سندھ میں بارش سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر دلی رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جنوبی سندھ میں بارشوں اورسیلاب سےجانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیاہے۔ وزیراعظم نےاین ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ لوگوں کا ریسکیو اور انکی فوری امداد ہے۔ وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کو فوری طور پرپچاس ہزار روپے فی خاندان فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کو کھانا، صاف پانی فوری فراہم کرنے اور رہائش اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ دیگر شہروں میں بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

Related posts

لاہور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

Hassam alam

وزیر داخلہ شیخ رشید سے ازبک سفیر اوے بک عثمانو کی ملاقات

Rauf ansari

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کردی

Hassam alam

Leave a Comment