وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سجاول ضلع کے ساحلی تحصیل شاہ بندر پہنچ کر سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم کیئے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ کہ ہمیں ہمت سے کام لینا ہوگا اور مل کر موجودہ صورتحال سے نمٹنا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ سجاول کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے سجاول میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین نے ملاقات کرکےان کے مسائل معلوم کیئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہمت سے کام لینا ہوگا اور مل کر موجودہ صورتحال سے نمٹنا ہوگا۔ سیلاب سے سندھ میں بہت تباہی ہوئی ہے اور بہت نقصان ہوا ہے ، چاروں طرف پانی پھیلا ہوا ہے ، پاک فوج اور امدادی ٹیمیں مسلسل امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کو 38 ارب روپے دیئے گئے ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے ھم سب کو ملکر بلاتفریق لوگوں کی خدمت کرنی ہے. انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ سجاول ضلع سے منتخب ایم این اے ایاز شاہ شیرازی کی جانب سے حیسکو حکام کی شکایت پر وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بہت سارے مسائل ہیں ان کا حل نکالنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر خرم دستگیر اپنے اسٹاف کے ہمراہ سندھ میں آتے رہیں گے تاکہ بجلی کے مسائل کو مل جل کر حل کر سکیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے انفرااسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خرم دستگیر، وزیر اعلیٰ سندھ کھیئل داس کوہستانی این ڈی ایم اے کے چیئرمین اور دیگر حکام موجود تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More