اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا ۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف جبکہ پی ٹی آئی سے شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب کل کرے گی ۔مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حیثیت کے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں ہیں۔