وزیراعظم پاکستان شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے جہاں وزیر ٹرانسپورٹ قطر نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر پہنچے ہیں۔ دورہ میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ دورہ قطر میں شہباز شریف امیر قطر سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم کے دورہ قطر سے پاکستان میں زراعت، توانائی، ہوابازی، انفرا اسٹرکچر اور سیاحت میں سرمایہ کاری ہوگی۔ اس کے علاوہ اشیائے خورد و نوش کی برآمدی صنعت اور دیگر شعبوں میں بھی قطری سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More