Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم 28 ارب سے بڑھا کر 70 ارب روپے کردی گئی

سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم اٹھائیس ارب روپے سے بڑھا کر ستر ارب روپے کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں یہ رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین سے ملاقات اور ان کی امداد کے لیے قمبر شہداد کوٹ پہنچے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے قمبر شہداد کوٹ کا فضائی جائزہ لیا۔

انتظامیہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو سیلاب سے آنے والی تباہی پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ کہا کہ فضائی دورے کے دوران دیکھا کہ قمبر شہدادکوٹ پورا ڈوبا ہوا ہے۔ پاکستان میں اس طرح کی تباہ پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ وزیر اعظم نے تمام اداروں سے اپیل کی کہ سیاست چھوڑ کر عوام کا ہاتھ تھام لیں۔

Related posts

بجلی تقریباً4 روپے فی یونٹ مہنگی

Hassam alam

گوگل پر لوکیشن ٹریکنگ سے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر مقدمہ

Rauf ansari

صرف 45 دن کے ریزرو رہ گئے ہیں،شیخ رشید

ibrahim ibrahim

Leave a Comment