اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی بریفنگ پر اعتماد کا اظہار کردیا ۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اجلاس میں دی گئی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی اچھی پریزنٹیشن تھی۔ سوالوں کے جواب اچھے طریقے سے دئے گئے جبکہ بریفنگ کا اختتام اچھے طریقہ سے ہوا ۔