لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے چوہدری برادران سے درخواست کی ہے کہ وزیراعظم کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں۔
میاں شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان 14 سالوں کے بعد ہونے والی ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے دو شیشنز ہوئے جن میں سے پہلے سیشن میں چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی گئی جب کہ دوسرے سیشن میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
شہباز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر چوہدری برادران سےحمایت کی درخواست کی جس پر چوہدری پرویز الہیٰ نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔
