Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شہبازشریف، رانا ثنااللہ، حمزہ شہباز سن لو، قوم تمہیں معاف نہیں کرے گی، عمران خان

چارسدہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف، رانا ثنااللہ، حمزہ شہباز تم سن لو کہ یہ قوم تمہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ یہ وہ قوم نہیں جو آنسو گیس سے ڈر جائے گی، یہ وہ قوم ہے جو حقیقت میں کلمہ طیبہ کا مطلب سمجھ چکی ہے، اور دلوں میں بسالیا ہے۔

چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ان چوروں اور غلاموں کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لئے نکلے ہوئے ہیں، ہم ان چوروں اور امریکنوں کے غلاموں کو کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو واضح پیغام دیتا ہوں کہ ہم کبھی تمہیں قبول نہیں کریں گے، امپورٹڈ حکومت نے امریکی ایما پر پیٹرول اور فضل الرحمن کی قیمت اوپر بڑھائی ہے، ہم نے روس کے ساتھ معاہدے کئے اور ان لوگوں نے یہ معاہدے ختم کئے، امریکنوں کے غلام امریکا کے کہنے پر پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھائیں گے، یہ غلام لوگ وہ سب کچھ کریں گے جس کا امریکا ان کو حکم دے گا،

چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان اپنی آزادی کی جنگ میں شہید ہوئے ہیں، ابھی بھی میں دو نوجوانوں سے مل کر آیا ہوںِ، ان کی ٹانگیں ٹوٹی ہوئی تھیں، وہ لوگ بھی اپنی ذات کے لئے نہیں نکلے تھے، وہ حقیقی آزادی کے لئے نکلے تھے۔ جن لوگوں نے ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا، ایک ایک کی تصویر میری آنکھوں میں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ میں آپ بچ گئے تھے لیکن اس بار نہیں بچیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس نے رات کے اندھیرے میں گھروں میں گھس کر عورتوں اور بچوں کو پکڑا، خواتین اور بچوں پر جس طرح انہوں نے شیلنگ کی، ہم ان مظالم کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، ہم عدالت جائیں گے اور تم سب کو جیلوں میں بھجوائیں گے، اب جب ہم نکلیں گے تو کوئی اس کے سامنے نہیں آئے گا، کیونکہ پہلے ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج معلوم ہوا کہ ایک وفد اسرائیل گیاہے، جس میں پی ٹی وی کا تنخواہ دار ملازم بھی شامل تھا، اب یہ لوگ اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے جارہے ہیں۔

Related posts

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

Zaib Ullah Khan

مری کے تمام راستے کھول دیئے گئے،آئی ایس پی آر

Hassaan Akif

مالی سال 2021،22 میں 1757 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی

Rauf ansari

Leave a Comment