اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے صدر اور وزیر اعظم کے امیدوار شہباز شریف آنےاپوزیشن قائدین سے ملاقاتیں کیں اور تحریک عدم اعتماد پر حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی زرداری ہاؤس پہنچے۔ ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں شہباز شریف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کو یقینی بنانے کی جدوجہد پر شکریہ ادا کیا اور عوامی مفادات پر اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کا عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف نے ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے بھی پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی اور دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا۔