Urdu
Uncategorized

شہبازشریف منی لانڈرنگ کے مرتکب پائے گئے، شہزاد اکبر

لاہور: مشیر وزیراعظم برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکا ہے اگر امیگریشن ٹریبونل نے ہوم سیکرٹری کا فیصلہ برقرار رکھا تو نواز شریف کو واپس آنا ہو گا۔

مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف سے متعلق برطانیہ کو بتایا کہ وہ مجرم ہیں جبکہ برطانوی قانون کے مطابق مجرم کو وزٹ ویزا نہیں ملتا ہے ۔

مشیر احتساب نے بتایا کہ ایف آئی اے نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کے کیس کا چالان ایف آئی اے میں جمع کرا دیا ہے۔انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی کہ منی لانڈرنگ مقدمات کی روزانہ سماعت کی جائے۔عوام چاہتے ہیں کہ ان مقدمات کا فیصلہ ہو۔

وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کے مرتکب پائے گئے ۔انہوں نے دوسروں کے اکاؤنٹ استعمال کر کے وارداتیں کیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ اسحاق ڈار نے برطانیہ میں پناہ کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے۔

Related posts

موجودہ ویکسین اومی کرون کے خلاف کار آمد ثابت ہوں گی، عالمی ادارہ صحت

Hassam alam

حکومت ہو نہ ہو، سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے، مریم نواز

Hassam alam

ایتھرئم کے بانی پاکستان کا دورہ کریں گے

support

Leave a Comment