لاہور: مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کل ظہرانے کی دعوت دیدی ۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے کل ظہرانے کی دعوت دیدی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے دعوت قبول کرلی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کل دوپہر سابق صدر آصف علی زرداری اور وفد کے ہمراہ شہباز شریف کی رہاش گاہ پر جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی موجود ہوں گی۔
اپوزیشن کے ظہرانے پر دونوں جماعتوں کے اہم قائدین آئندہ کی ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور کریں گے۔