Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شہبازشریف کی ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے عوام سے مہنگائی مکاؤ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کے دور میں سب سے اونچی سطح پر مہنگائی ایک سچ ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ کرپٹ اور لوٹ مار میں ملوث حکومت کے سیاسی اور آئینی طریقے سے خاتمہ کے لئے گھروں سے باہر نکلیں ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے دور میں سب سے اونچی سطح پر مہنگائی ایک سچ ہے۔ بدترین غربت ایک سچ ہے۔کرپشن ایک سچ ہے ۔عام آدمی اور غریب آدمی کے ساتھ ظالمانہ رویہ ایک سچ ہے۔اٹھو اور اس مہنگائی مکاؤ مارچ میں جوق در جوق شامل ہوں۔

نون لیگی صدر نے کہا کہ کرپٹ اور لوٹ مار میں ملوث اس حکومت کا سیاسی خاتمہ کریں۔آئینی طریقے سے خاتمہ کرکے عوام کا مستقبل بچائیں۔

Related posts

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا افریقی ملک گھانا کا دورہ

Hassam alam

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی

Hassam alam

فتنہ خان نے تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے ڈالے، مریم نواز

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment