Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شہباز اسپیڈ ملک کو بحران کی طرف لے کر جا رہی ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کہتے ہیں کہ سابق دور حکومت میں معیشت ٹھیک چل رہی تھی مگر آج پٹرول ، بجلی ، آٹا مہنگا ہو چکا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے ، کیا یہ شہباز سپیڈ ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہم متوسط طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے ، عمران خان نے غریب آدمی پر قیمت کا بوجھ نہیں بڑھنے دیا تھا۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت کےبعد لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے پر پہنچ گیا، روپے کی قیمت گر گئی ، آٹے کا تھیلا مہنگا ہو گیا ، سیمنٹ کی فروخت کم ہو گئی ، بجلی آٹھ روپے اضافے سے فی یونٹ پچیس روپے پر آگئی ، شہباز اسپیڈ ملک کو بحران کی طرف لے کر جا رہی ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے متعلق کیس کی سماعت روزانہ ہو رہی ہے ، جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی سکروٹنی سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ کا ہم ایک ماہ سے انتظار کر رہے ہیں۔

Related posts

فرح گوگی اور بشریٰ بی بی نے مل کر عمران خان کی غربت ختم کی، عطا تارڑ

Zaib Ullah Khan

پیپلزپارٹی کا 27 فروری سے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان

Rauf ansari

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن روک دیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment