Urdu
پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف31مئی سے ترکی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اکتیس مئی سے دو جون تک ترکی کا دورہ کریں گے۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم کا ترکی کا دورہ پاکستان کے روایتی بااعتماد دوستوں اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید کے سلسلے کی کڑی ہے، صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ وزیراعظم ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے پچھہتر سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری نشان جاری کریں گے۔

صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے ،، مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم، ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی اہم ہے۔ پاک ترکی بزنس کونسل کا اجلاس، ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

Related posts

شیرانی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 20 مسافر جاں بحق

Zaib Ullah Khan

دھاندلی کی پیداوار حکومت کی زیرنگرانی میں بلدیاتی انتخابات قبول نہیں، فضل الرحمان

Rauf ansari

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 30 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دے دی

Hassam alam

Leave a Comment