Urdu
پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا برہان وانی کو خراج عقیدت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری حریت پسند برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔ کہتے ہیں برہان وانی نے بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف بے مثال جدوجہد اور عظیم قربانی سے حریت کشمیر کا ایک نیا باب لکھا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ برہان مظفر وانی بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جراتمندانہ مزاحمت کا استعارہ و علامت بن چکا ہے، تعلیم سے محبت کرنے والے نوجوان برہان کو قابض بھارتی فوج نے ناحق ستایا اور کتاب چھین کر بندوق تھمانے پر مجبور کیا،

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برہان وانی نے بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف بے مثال جدوجہد اور عظیم قربانی سے حریت کشمیر کا ایک نیا باب لکھا ہے، بہادر کشمیری نسل در نسل اپنی آزادی اور بھارت کے ناجائز غاصبانہ قبضے کے خلاف سات دہائیوں سے زائد عرصے سے سینہ سپر ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے تنازعہ کشمیر حل کرائے۔

Related posts

کراچی میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

Hassam alam

پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان

Nehal qavi

ہم کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ لینا نہیں چاہتے

Hassam alam

Leave a Comment