Urdu
کھیل

کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھوں گا،شاہین شاہ آفریدی

شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم سیریز میں شاندارپرفارمنس کےلیے پر اعتماد ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پوری ٹیم تیار ہے۔موسم جیسابھی ہو،اسے برداشت کرنا ہوگا۔ فاسٹ بولرز لمبے اسپیل نہیں کرسکیں گے۔ سیریز میرے لیے اہم ہے۔ کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ان کا کہناہے کہ پوری ٹیم سیریز کےلیے تیار ہے۔ موسم جیسابھی ہو،برداشت کرنا ہوگا ۔ فاسٹ بولرز طویل اسپیل نہیں کرسکیں گے۔ سیریز ان کے لیے اہم ہے۔ وہ کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے اورگذشتہ سیزن جیسی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی۔ ورلڈکپ سیریز کے میچزہیں۔ جس میں ہم پوری پوائنٹس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ پندرہ وکٹیں لیکر مین آف سیریز ایوارڈ حاصل کروں اور پاکستان کوفتح دلاؤں۔

انہوں نے بتایاکہ کاؤنٹی کاتجربہ بہت مفیدثابت ہوا۔ جوآگے کام آئے گا۔ فٹنس بہتر ہے۔ ملتان میں طویل عرصہ بعدمیچزہونا خوشگوار ہے۔ شائقین لطف اندوز ہوں گے۔ وہ اپنی بیٹنگ پربھی توجہ دے رہے ہیں اورچھکے لگانا چاہتے ہیں۔

Related posts

پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیم کی مشترکہ پریکٹس سیشن

Zaib Ullah Khan

فواد عالم نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلیا

Zaib Ullah Khan

پاکستان سپر لیگ: لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

Hassam alam

Leave a Comment