شاہین شاہ آفریدی نے مڈل سیکس کوجوائن کرلیا

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مڈل سیکس کاؤنٹی کوجوائن کرلیا اور لارڈزکے تاریخی گراؤنڈ پہلا بھرپور ٹریننگ سیشن گزارا۔لیفٹ آرم فاسٹ بولر جمعرات کوگلیمورگن کاؤنٹی کے خلاف ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان کے ٹاپ فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ پہنچ کرانگلش کاؤنٹی مڈل سیکس کوجوائن کرلیا۔ انھوں نے لارڈز کے تاریخی میدان میں بھرپور ٹریننگ کی۔ وہ جمعرات کوگلیمورگن کے خلاف کاؤنٹی ڈیبیوکررہے ہیں۔ شاہین آفریدی جولائی میں پاکستان کا انٹرنیشنل سیزن شروع ہونے تک کاؤنٹی کودستیاب ہوں گے اوراس دوران کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کو پالش کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More