شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث سری لنکاکے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ سیریز کادوسرا ٹیسٹ اتوار سے گال ہی میں کھیلاجائے گا۔ پیتھم نسا نکاکی ہوم ٹیم میں واپسی ہوگی۔زخمی مہیش تھیکشاناکی جگہ لکشیتھامانا سنگھے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان اور سری لنکاکے درمیان دوسرا ٹیسٹ اتوار چوبیس جولائی سے گال ہی میں کھیلاجائے گا۔ دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کو شاہین شاہ آفریدی کے زخمی ہونے سے بڑا دھچکا پہنچا۔ فاسٹ بولر پہلے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے اور انہوں نے دوسری اننگ میں بولنگ بھی نہیں کرائی تھی۔ ٹیم انتظامیہ نے ایم آر آئی رپورٹ ملنے پرشاہین شاہ کودوسرے ٹیسٹ میں آرام دینے کافیصلہ کیا۔
اسکواڈ میں موجود آل راؤنڈر فہیم اشرف ،فاسٹ بولرحارث رؤف یاآف اسپنرنعمان علی میں سے کوئی ایک شاہین شاہ کی جگہ شامل کیاجائے گا۔ ہوم ٹیم میں کروناسے مکمل نجات کے بعد پیتھم نسانکاکی واپسی ہوگی۔ جبکہ زخمی آف اسپنرمہیش تھیکشانا کی جگہ لکشیتھاماناسنگھے ٹیسٹ ڈیبیوکریں گے۔
