شاہین شاہ اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے۔ شاہین شاہ آفریدی کو انجری کے باعث 4سے6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے۔
روٹریم شاہین شاہ آفریدی انجری کے سبب ایشیا کپ سے باہر ہو گئے، نائب کپتان شاداب خان نے اعلان کردیا۔ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزی کمیٹی اور ماہرین نےتازہ اسکینز کی روشنی میں چارسے چھ ہفتے آرام کامشورہ دیا۔
شاہین شاہ سری لنکاکےخلاف پہلے ٹیسٹ میں زخمی ہوئے تھے۔ فاسٹ بولر ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی اورانگلینڈ سے ہوم سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ شاہین شاہ کی واپسی اکتوبرمیں نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریزمیں ممکن ہوگی۔ ایشیاکپ کےلیے شاہین شاہ کے متبادل کاجلداعلان ہوگا۔ پاکستان ٹیم پیر کو ایشیا کپ میں شرکت کےلئے ہالینڈسے دبئی روانہ ہو گی۔
