Urdu
پاکستان تازہ ترین

ایک دن سب کو حساب دینا ہوگا،شاہد خاقان

اسلام آباد: ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ ایک دن سب کو حساب دینا ہوگا،الزام ملک کے سابق چیف جسٹس پر لگا،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی اسی قسم کا حلف نامہ جمع کرائیں،اگر ثاقب نثار اپنا نام کلیر نہ کرسکے تو سپریم کورٹ پر کون یقین کرے گا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اعلی عدلیہ ایک اقامہ پر وزیراعظم کو نااہل کرسکتی ہے وہ اپنے ہی جج سے پوچھ گچھ کیوں نہیں کرسکتی، چیئرمین نیب نے پانچ سو چالیس ارب روپے ریکوری کا دعویٰ کیا مگر سرکاری خزانے میں ایک ارب چالیس کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔ چیئرمین نیب کل اسی کٹہرے میں کھڑے ہونگے جہاں آج ہم ہیں۔ احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ وکیل دفاع نے بیرسٹر ظفراللہ نے عدالت کو بتایا کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کیا جارہاہے۔ ایل این جی معاہدہ کسی فرد واحد نے نہیں بلکہ وفاقی کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ تین سال گزرنے کے باوجود مجھے میرا جرم نہیں بتایا گیا۔ ہم نے برداشت کرلیا چیئرمین میں اتنی ہمت نہیں۔ قومی احتساب بیورو کے رقم کی ریکوری کے حوالے سے اعداد و شمار میں تضاد ہے۔

سابق وزیراعظم کہتے ہیں رانا شمیم نے جیسا بیان حلفی دیا ایسا ہی بیان حلفی ثاقب نثار بھی جمع کرائیں اعلی عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔ بولے جس جج نے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف فیصلہ دیا اس کا بیان ریکارڈ پر ہے جج صاحب فوت ہوگئے مگر فیصلہ برقرار ہے۔

Related posts

کشمیری پرامن جدوجہد آزادی پر یقین رکھتے ہیں،مشعال ملک

ibrahim ibrahim

سندھ ہاؤس میں کارروائی ہوئی تو ردعمل شدید ہوگا، سعید غنی

Rauf ansari

وفاقی وزرا سمیت 150 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

Hassaan Akif

Leave a Comment