اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دوسروں سے پیسہ لیا اور سیاست پر استعمال کیا۔ اگر پی ٹی آئی کے ہاتھ صاف تھے تو عمران خان ریکارڈ دیتے۔عمران خان اور پی ٹی آئی کس سے پیسے لے کر سیاست کررہی تھی، آٹھ سال ہوگئے تحریک انصاف نے ریکارڈ نہیں دیا۔
الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی تحریک انصاف پر تنقید بولے، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر نے واضح ثبوت دیئے لیکن آٹھ سال ہو گئے تحریک انصاف نے ریکارڈ فراہم نہیں کیا، پی ٹی آئی نے معاملے کو روکنے کی کوشش کی اور ہم نے الیکشن کمیشن حکام کو کہا ہے کہ حقیقت آپ کے سامنے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی جماعت بیرون ملک سے پیسہ لے تو اسے ڈکلیئر کرنا پڑتا ہے۔ اسٹیٹ بینک اور دیگر ذرائع سے جو ریکارڈ سامنے آیا وہ مختلف ہے اس کیس کو دبایا نہیں جاسکتا۔ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے مطابق عمران خان نے دوسروں سے پیسہ لیا اور سیاست پر استعمال کیا۔ اگر پی ٹی آئی کے ہاتھ صاف تھے تو عمران خان ریکارڈ دیتے۔