شاہد خان آفریدی کمر کی دیرینہ انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سات سے دستبردار ہو گئے۔ اس کے ساتھ ان کا چھبیس سالہ کرکٹ کیریئر اختتام پذیرہوگیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ پی ایس ایل سات پرستاروں کے لیے کھیلنا چاہتے تھے لیکن قبل ازوقت دستبردار ہونے پرمجبور ہیں۔ آل راؤنڈر اس سیزن کے بعد پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔
پاکستان کے مقبول ترین آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کمرکی دیرینہ انجری کے باعث پی ایس ایل سات سے دستبردار ہوگئے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ یہ سیزن فینز کے لیے کھیلنا چاہتے تھے، لیکن کمرکی دیرینہ تکلیف کی وجہ سے قبل ازوقت دستبردار ہونے پرمجبور ہیں۔ طویل کیریئرمیں بھرپور سپورٹ پر وہ شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ شاہد آفریدی کاچھبیس سالہ شاندارکیریئر بھی ختم ہوگیا۔ وہ پہلے ہی سیزن کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کااعلان کرچکے ہیں۔
آل راؤنڈر نے ستائیس ٹیسٹ میں پانچ سنچریز اورآٹھ ففٹیزسمیت سترہ سوسولہ رنزبنائے اور اڑتالیس وکٹیں لیں۔ تین سواٹھانوے ون ڈے میچز میں آٹھ ہزار چونسٹھ رنز چھ سنچریوں اور انتالیس نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے اورتین سوپچیانوے کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ننانوے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آفریدی نے چودہ سو سولہ رنزبنائے اوراٹھانوے وکٹیں لیں۔ پی ایس ایل کےترپن میچز میں انہوں نے سینتالیس وکٹیں لیں اور ایک سوپچاس کے اسٹرائیک ریٹ سے چارسوانسٹھ رنز اسکورکیے۔
