Urdu
پاکستان تازہ ترین

توانائی بحران کی تحقیقات کیلئےکمیشن بنانےکا فیصلہ

اسلام آباد: ملک میں توانائی بحران کیسے پیدا ہوا حکومت کا تحقیقات کیلئےکمیشن بنانے کا فیصلہ پٹرولیم کے شعبے میں غلط فیصلوں گردشی قرضوں میں اضافہ اور اضافی بیرونی قرضے لینے کی وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کمیشن بنانے کا مقصد عمران خانےکے دور کی کرپشن سامنے لانا ہے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال بولے عمران خان نے بروقت فیصلے نہ کرکے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا۔

وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ،سابق حکومت کے پٹرولیم کے شعبے میں غلط فیصلوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کااعلان کردیا ۔ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوروفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی پریس کانفرنس۔شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیاکہ عمران خان اور اس کی کابینہ کے غلط فیصلوں سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پٹرولیم کے شعبے میں غلط فیصلوں کی تحقیقات کیلئےکمیشن بنایا جائے گا کمیشن کی رپورٹ کو عوام کے سامنے رکھا جائے گاتاکہ توانائی بحران کی حقیقت سامنے آسکے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان بدترین توانائی کے بحران سے گزر رہا ہے نومبر دسمبر2021 میں توانائی کے بحران کی نشاندہی کر دی گئی تھی عمران خان نے بروقت فیصلے نہ کرکے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت مشکل فیصلے کرنا پڑے آئی ایم ایف معاہدے سے لاتعلق ہونا ملکی مفاد میں نہیں ہے معیشت کو بحال کرنے کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں تحقیقاتی کمیشن عمران دور کی ملک کو دیوالیہ کرنے کے اقدامات سامنے لائےگا۔

Related posts

انٹر بینک میں ڈالر 190 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا

ibrahim ibrahim

قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پریکٹس

Rauf ansari

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے459 کیسز رپورٹ

Hassam alam

Leave a Comment