Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مسلم لیگ ن کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ میں مبینہ طور پر اکتیس کروڑ روپے کی خورد برد پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے لیگی رہنماؤ ں مریم اورنگزیب،مصدق ملک ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بلال کیانی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تفصیلات خود حاصل کیں جس میں اکتیس کروڑ روپے کی خورد برد سامنے آئی ہے، امید ہے سپریم کورٹ اس کا ازخود نوٹس لے گا۔

ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج اس ملک کے وزیراعظم کو وزیراعظم رہنے کا حق نہیں ہے ۔ استعفی دیں اور عوام کے سامنے پیش ہوں ۔ شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز اور پرویز رشید کی آڈیو لیک سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کی آڈیو بنانے والے اور لیک کرنے والے کون ہیں؟ ہم آپس میں جو گفتگو کرتے ہیں وہ اس سے بھی بدتر ہوتی ہے۔

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم چین سے دور ہوتے جارہے ہیں، خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی ہے، باہرسے پیسہ لینے کے باعث آج بیرونی دنیا میں پاکستان پر کوئی اعتبار نہیں کررہا۔

Related posts

مممنوعہ فنڈنگ کیس: اسد قیصر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

Hassam alam

یوم عاشورہ پر وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے پیغامات

Nehal qavi

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 3 مریض انتقال کر گئے

Hassam alam

Leave a Comment