Urdu
پاکستان تازہ ترین

نیب کا بھی احتساب ہوگا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں احتساب کا تماشا جاری ہے۔ کرپشن کرنے والے وفاقی کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ وزیر اعظم کے خط پر نہیں گمنام افراد کی درخواستوں پر مقدمات بنائے جاتے ہیں نیب کا بھی احتساب ہوگا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقاب عباسی کا کہنا تھا کہ احتساب کا تماشا جاری ہے۔ چار ماہ ہو چکے، چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر چل رہا ہے۔ چیئرمین نیب بتائے کونسی کرپشن سیاست دانوں نے کی؟ جنہوں نے کرپشن کی وہ وفاقی کابینہ میں بیٹھے ہیں، ڈاکے مار رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے فارن بینک اکاؤنٹس چھپائے۔ گمنام افراد کی درخواستوں پر مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ اب نیب کا احتساب ہوگا، نیب نے ملک کی تباہی مچا دی۔ لوگوں کو ہمارے خلاف ڈرایا گیا۔ گواہ نہ بننے پر وارنٹ گرفتاری بھی دکھائے گئے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نام لے کر بتائیں کہ کس نے کس سے ملاقات کی۔ ہم صادق سنجرانی سے دعا کرنے ان کے گھر گئے تھے۔ ملک میں فوری شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

Related posts

پاناما سے مسلم لیگ ن کے قائدین کی جان نہیں چھوٹے گی

Hassam alam

ایشیا کپ سری لنکا سے یو اے ای منتقل کرنے کا حتمی اعلان ہوگیا

Hassam alam

ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز اورصفدر کی اپیلوں پر فریقین سےدلائل طلب

ibrahim ibrahim

Leave a Comment