Urdu
Uncategorized

پولیس کی بھرتیوں میں اضافہ کررہے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جتنے مظاہرے ڈی چوک میں ایک ماہ میں ہوتے ہیں ہائیڈ پارک میں ایک سال میں نہیں ہوئے، اسلام آباد پولیس پر امن و امان قائم رکھنے کی زیادہ ذمہ داری ہے جو قومیں شہدا کو بھول جائیں وہ حوصلہ ہار جاتی ہیں، ہم شہدا کے لیے مزید پیکچ دے رہے ہیں، وزیر اعظم سے شہدا پیکچ پر بات کی ہیں، ملکی آباد ی تیزی سے بڑھ رہی ہے، پولیس کی بھرتیوں میں اضافہ کررہے ہیں۔

وزیرِداخلہ شیخ رشید نے پولیس لائنز اسلام آباد میں شوٹنگ مقابلے کی تقسیم انعامات تقریب میں شرکت کی اور نشانہ بازی میں نمایاں پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ اسلام آباد پولیس نے مردوں اور عورتوں کے مقابلے میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا جو قومیں شہدا کو بھول جائیں وہ حوصلہ ہار جاتی ہیں ، ملکی آباد ی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ دوہزار تیرہ میں آٹھ کروڑ ووٹ رجسٹرڈ تھے جو دوہزار اٹھارہ میں بڑھ کر دس کروڑ ہوگئے۔ شیخ رشید کے مطابق اب تک رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد بارہ کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جو حوصلہ ہار جاتا ہے وہ مقابلہ نہیں کرسکتا۔ پولیس کی بھرتیوں میں اضافے سمیت پولیس شہدا کے لیے مزید پیکچ فراہم کرنے کا ارادہ ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم سے مشاورت کی جارہی ہے۔

Related posts

کراچی والوں کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

Hassam alam

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی؟ فیصل جاوید نے بتا دیا

Zaib Ullah Khan

حکومت ہو نہ ہو، سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے، مریم نواز

Hassam alam

Leave a Comment