Urdu
پاکستان تازہ ترین

رمضان شوگر ملز کے بے نامی اکاؤنٹس سامنے آئے،شہزاد اکبر

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف دس سال وزیراعلیٰ رہے،کاروبار کا بچوں سے کیسے پوچھیں؟رمضان شوگر ملز شہباز شریف نے بنائی،بچوں نے نہیں،اپوزیشن لیڈر کو عدالت میں جواب دینا چاہیے۔

مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے نے جتنی درخواستیں دیں وہ مسترد ہوگئیں،شہباز شریف بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے جبکہ شوگر کمیشن کی تحقیقات میں رمضان شوگر ملز کے بے نامی اکاؤنٹس سامنے آئے،شہباز شریف کا مؤقف ہے کاروباری معاملات کا بچوں سے پوچھا جائے،شہباز شریف وزیراعلیٰ نہیں ہوتے تو ان کے کاروبار میں اضافہ نہیں ہوتا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا شریک ملزم مسرور انور ان کے مالی معاملات دیکھتا تھا،اپوزیشن لیڈر قوم کو بتائیں ان کے اکاؤنٹس میں رقوم کہاں سے آئیں ؟نواز شریف نے آج تک اپنی میڈیکل رپورٹس جمع نہیں کرائیں، عدالت شہباز شریف کو حکم کرسکتی ہے کہ نواز شریف کو واپس لائیں۔

Related posts

عوام سراپا احتجاج ہیں مگر حکومت چین کی بانسری بجارہی ہے، راجہ پرویزاشرف

Rauf ansari

عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

Hassam alam

عمران خان کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment