Urdu
پاکستان تازہ ترین

رواں ماہ سیاسی طور پر فیصلہ کن ہے،شیخ رشید

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے رواں ماہ کو سیاسی طور پر فیصلہ کن قرار دیدیا، کہتے ہیں؛ ملک معاشی بحران کی طرف جا رہاہے،حکمران ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، جون سیاسی طور پر فیصلہ کن ہوگا۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا بولے رانا ثنااللہ نے ملک میں بدمعاشی مچائی ہوئی ہے حکومتیں سدا نہیں رہتیں۔ وزیر داخلہ کی ایماء پر تین بار میری بہنوں کے گھر چھاپے مارے گئے ہیں۔ وزیر خارجہ ابھی تک بیرون ملک دوروں پر ہے اپنے دفتر نہیں گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت نےایک ہفتےمیں پیٹرول کی قیمت میں ساٹھ روپے اضافہ اور بجلی آٹھ روپے فی یونٹ مہنگی کرکے قیامت خیز مہنگائی کردی ہے۔ چھ پاورپلانٹس بند اور سولہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر صرف نو ارب ڈالرز رہ گئے ہیں۔ موڈیز نے ہمارا درجہ منفی کردیا جس میں پہلے معیشت اور پھر ملک دیوالیہ ہوجاتاہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگ گرمی سے مررہےہیں، ساٹھ سال سےتجارتی خسارہ بڑھ گیاہے۔ملک معاشی بحران کی طرف جا رہاہے لیکن حکمران ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں۔انہوں نے رواں ما ہ کو سیاسی طور پر فیصلہ کن ہوگا۔ سابق وزیرداخلہ کے مطابق موجودہ اتحادی سمجھوتہ صدمہ سے دوچار ہے۔ یہ حکومت نہیں چل سکتی جس نے یہ ماسٹر پلان بنایا ہے اس نے عمران خان کی خدمت کی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نےچینی کی قیمت بڑھانےاوراپنوں کووزیربنانےکی لوٹ مارمچارکھی ہے۔ مہنگائی سے تنگ آئے عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر عمران خان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ راناثنااللہ کوکہتاہوں وزارتیں صدانہیں رہتیں۔ یہ حکومت نہیں چل سکتی چاہے ٹانگیں اوپر اور سر نیچے کر لیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ پچس اپریل کو جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اسکی مثال نہیں ملتی۔

Related posts

رشکئی خصوصی اقتصادی زون پر چینی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، وزیر اعظم

Hassam alam

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 42 افراد جاں بحق

Hassam alam

پرامن طریقے سے حکومت کی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں، چیئرمین پی پی

Rauf ansari

Leave a Comment