Urdu
پاکستان تازہ ترین

لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے،شیخ رشید

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہیں، یہ مجھے ریکارڈ سے پتہ چلا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل جو کچھ اپوزیشن کے ساتھ ہوا اب ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیاں ہیں، اندھی اپوزیشن دو دو لانگ مارچ کر رہے ہیں ایک مرتبہ ہی کرو تاکہ ٹوکرہ آپ پر رکھ دیا جائے، لانگ یا لونگ مارچ کریں کچھ بھی کریں، ہم لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، 23 مارچ کو او آئی ایس کے مہمان آ رہے ہیں، جے ٹین بھی فضائی مارچ کرے گا، 23مارچ کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے یہ دفاعی اہمیت کا دن ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کا معاشی و اقتصادی مسئلہ ہمیں جہیز میں ملا، آئی ایم ایف کے پاس پہلی مرتبہ نہیں 23 ویں مرتبہ جانا پڑا، کوئی آئی ایم ایف میں جانا پسند نہیں کرتا، چوروں ڈاکوؤں اور کم ظرفوں نے ملک کو اتنا لوٹا کہ بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، دونوں جماعتوں نے جس طرح ملک لوٹا ہم اس کی سزا بھگت رہے ہیں، لوگ ان چوروں کو جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں، ہم کوئی خوشی سے نہیں گئے بلکہ حالات کا تقاضہ اور مجبوری تھی، یہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں تو حلا عمران جائے تو حرام ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میں سیاست میں ہمیشہ نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی لڑائی کرتا ہوں، پاکستان کی سیاست سے چاروں شریف مائنس ہیں، نواز شریف آنا چاہتے ہیں تو آئیں ورنہ نہ آئیں، مجھے ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ شہبازشریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں، یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سر پر رکھا گیا ہے وہ ان کے سر پر بھی رکھا جائے، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آئے گا لیکن ان کے سر پر نہیں آئے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 3 سے 4 مہینے کے اندر مہنگائی کا خاتمہ کردیں گے، اپریل کے مہینے میں صورتحال کافی بہتر ہوگی، اب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہو گی، اپنے علاقے کے لوگوں سے جو وعدے کئے تھے ان پر کام شروع ہونے جا رہا ہے، عمران خان کی حکومت 5 سال پورے کرے گی۔

Related posts

مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Rauf ansari

پاکستانی اور چینی قیادت کے درمیان افغانستان کے حوالے سے بھی وسیع تر تبادلہ خیال ہوگا

Hassam alam

پاکپتن میں لڑکی کے اغواء کے تنازعہ، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

Rauf ansari

Leave a Comment