Urdu
پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن مل کر اسلام آباد کی طرف آئے،شیخ رشید

اسلام آباد: حکومت نے اپوزیشن کو مل کر اسلام آباد کی طرف آنے کا مشورہ دے دیا۔ سینیٹ اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان اکیلے اپنی توانائیاں صرف نہ کریں۔ بلاول کے ساتھ آئیں سب ملکر آئیں گے تو پولیس اور انتظامیہ کی توانائی بھی ضائع نہیں ہوگی۔

صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں مولانا غفور حیدری نے نکتہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ لاہور دہشتگردی واقعے کے بعد جب ہمارے لوگ ہسپتال خون عطیہ دینے پہنچے تو ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ جس پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بولے خون دینے اور خبر بنانے میں فرق ہوتا ہے تاہم اگر ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اس پر ایکشن ہوگا۔

لانگ مارچ کے حوالے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم کمربستہ ہیں آپ سب ملکر اسلام آباد آئیں۔ مولانا فضل الرحمان اکیلے نہیں بلکہ بلاول کے ساتھ اسلام آباد آئیں آپ سب ملکر آئیں گے تو پولیس اور انتظامیہ کی توانائی بھی ضائع نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو اسلام آباد پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ذمے داری ٹی ٹی پی نے قبول کی تاہم انہوں نے مارے گئے دو دہشت گردوں کے بارے میں کوئی معلومات دینے سے گریز کیا۔

وقفہ سوالات کے دوران وزارت سمندرپار پاکستانیز کی جانب سے پیش کردہ بیرون ملک ملازمت حاصل کرنے والوں کی تفصیل کے مطابق گزشتہ تین برسوں کے دوران خلیج اور دیگر ممالک میں ملازمت کے لیۓ گیارہ لاکھ انتالیس ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے بیرون ملک جاچکے ہیں۔
فیصل جاوید نے کہا کہ شرح نمو پانچ اعشاریہ تین سات فیصد تک پہنچ گئی ہے کل کے پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بیس ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ آج ورلڈ بینک، بلوم برگ، اکانومسٹ کی رپورٹس معاشی بہتری کی تصدیق کر رہی ہیں۔

قرہ العین مری کا کہنا تھا کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس سروے کے مطابق پاکستان میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے۔ دارالخلافہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس دوہزار اکیس ایوان میں وزیر داخلہ نے پیش کیا جبکہ پاکستان نرسنگ کائونسل ایمرجنسی مینجمنٹ آرڈینس بل وفاقی وزیر سینٹر شبلی فراز نے پیش کیا۔ سینیٹ اجلاس پیر کی سہ پہر ڈھائی بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Related posts

پی ایس ایل7 کراچی کنگز کو اخری میچ میں بھی شکست

Zaib Ullah Khan

نیب کی تمام وفاداریاں ریاست پاکستان کیلئے ہیں،چیئرمین نیب

ibrahim ibrahim

عمران نیازی نے پاکستان کی ہر بیٹی کی توہین کی ہے، احسن اقبال

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment